راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈونگی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








