اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈیز کا مقصد مزور طبقوں کی معاونت اور سماجی ومعاشی ترقی کا فروغ ہے۔ غیر مستحق افراد کا سبسڈیز کے نظام سے فائدہ اٹھانا صرف سرکاری وسائل کا ضیاع اور مستحق افراد کی حق تلفی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل تجویز کے حوالے سے روڈ میپ مرتب کیا جائے۔