آرمی چیف کا ملتان کا دورہ،اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کا ملتان کا دورہ،اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں سے ملاقات
آرمی چیف کا ملتان کا دورہ،اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں سے ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان کے دورے میں اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ملکی خدمت میں غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:رئیر ایڈمرل راجہ رب نواز نے کمانڈر کوسٹ کا منصب سنبھال لیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران مادر وطن کی خدمت میں ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔

Related Posts