آرمی چیف نے اسٹیڈیم آکر پی ایس ایل کا میچ دیکھا

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈیا کو ایک اور منہ توڑ جواب، فوٹو ایکسپریس

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ راولپنڈی میں دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں اور کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بالخصوص انڈیا کی بزدلانہ جارحیت کے بعد بھارت کے میڈیا نے جھوٹ کی فیکٹری کا کردار ادا کرتے ہوئے جہاں شرمناک جھوٹ بولے تھے، وہاں ایک نیوز یہ بھی دی تھی کہ بھارتی حملے میں پنڈی کا کرکٹ اسٹیڈیم بھی تباہ ہوگیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی “کامیڈیا” کے پھیلائے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ہی پنڈی اسٹیڈیم سے کردیا ہے۔

Related Posts