فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیکورٹی ذرائع، اپوزیشن لیڈر کا بیان مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں۔

نجی چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سکیورٹی فورسز، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حملہ میں ملوث دہشت گرد کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی، آپ کی کوئی بھی سیاسی یا مذہبی سوچ ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا، دہشت گردی کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 3 سال قبل 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول، ڈیزل کی اسمگلنگ ہوتی تھی، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اب ختم ہوچکی ہے، اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے، گڈ گورننس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، خیبرپختونخوا میں کی جانیوالی حالیہ میٹنگز خوش آئند ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، بات چیت تمام سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں، قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑے تمام معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندوں سے سینیئرسکیورٹی افسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر ہر گز تقسیم نہیں ہونا بلکہ متحد رہ کر تمام فتنوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

Related Posts