حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لیے خصوصی حج فلائٹ کا بندوبست کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہمارے ساتھیوں نے حج پر جانا ہے، کل ایک نے خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا ہے، جو سعودی اتھارٹی کیساتھ طے ہے، ورنہ وہ حج پروازوں کی اجازت نہیں دے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی عرب، نیوم منصوبے کے ذیلی شہردالائن کی تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے کہا کہ اس پرواز سے ہمارے پارلیمنٹیرینز بہن بھائی استفادہ کرسکتے ہیں، ہمارے ساتھی یوم عرفہ کو باآسانی پالیں گے، کل علی الصباح یہ پرواز ہے، ساتھی وہاں حج کے لیے جائیں اور ہمارے لیے دعا کریں، اللہ تعالی پاکستان کو مسائل سے نجات دیں گے اور بہتری کا سفر شروع ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








