گستاخی اہلبیت کا الزام، عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

arrest abdul rehman safi top trend on twitter

لاہور :سیالکوٹ کے رہائشی اذان الٰہی رحمن عرف عبدالرحمن سلفی ولد عرفان الٰہی کی جانب سے مبینہ طور پر اہلبیت کی شان میں کی جانے والی گستاخی کیخلاف اہل تشیع عوام سمیت جید علمائے کرام اور عوام الناس میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مبینہ گستاخ کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لئے احتجاج بھی شروع ہو چکا ہے ۔

ٹوئٹرپر اذان الٰہی رحمن ولد عرفان الٰہی کو سزا دینے کے حوالے سے ٹرینڈ بھی چلایا جارہا ہے جس میں اریسٹ عبدالرحمن سلفی کا باقاعدہ ٹرینڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ مذکورہ گستاخ اہلبیت کو گرفتار کیا جائے اور پھانسی دی جائے ، ٹوئٹر پر باقاعدہ اذان الٰہی رحمن عرف عبدالرحمن سلفی کا ایڈریس بھی دیاگیا ہے جس کے مطابق ان کا آبائی تعلق جناح روڈ سیالکوٹ سے ہے ۔

اس حوالےسے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے اپنے ٹوئٹر پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے۔حضرات صحابہ کرام ، امہات المومنین اور اہلبیت عظام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے حوالےسے جس طرح ہمارا مشن پہلے جاری و ساری تھا وہ اب بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص عبداالرحمن سلفی یااذان الٰہی رحمن خود کو ہمارے خانوادے کا شخص ظاہر کررہا اس کو باقاعدہ تحقیقات کرکے گرفتار کرنا چاہئے اور اس کو قرار واقعی سزا دی جانے چاہئے ۔

ادھر لاہور کےآج ہفتہ کی دوپہر تھانہ شیرا کوٹ میں تھانہ چونگ کے انسپکٹر سید ابرابر حسین رضوی ولد دلدار حسین کی مدعیت میں اذان الٰہی رحمن عرف عبدالرحمن سلفی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مدعی نے درخواست دی ہے کہ ہمارے دل چھلنی ہیں کیوں کہ ان نے حضور صلی اللہ علیہ وآلیہ سلم ، اہلبیت کی شان میں گستاخی کی گئی ہے ، اس لئے اس کو گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے ۔

تھانہ شیرا کوٹ میں درج ہونےو الے مقدمہ نمبر 1149/2021میں زیر دفعہ 295اے ، 298اے ، پنجاب مینٹی ننس آف پبلک آرڈیننس 1960 کی دفعہ 16 لگائی گئی ہیں ۔اس حوالےسے تھانہ شیرا کوٹ کے ہیڈ محرر عمران علی سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر ہوئی ہے اور اب کوشش ہے کہ اس کو ڈھونڈنکالیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:قادیانیو ں کا مسلم لڑکیوں سے شادی کرنے کے بعد جبری مذہب تبدیلی کا انکشاف

نمائندہ ایم ایم نیوز کے رابطہ کرنے پر مدعی سید ابرابرحسین رضوی نے بتایا کہ میرے بیٹوںکے نمبرپر یہ آڈیو آئی اور اس کے بعد ہم اس کو ٹریس بھی کررہے ہیں اور پولیس بھی ٹریس کررہی ہے اور ہم نے اس پر بند روڈ لاہورکی سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا اور اس کے بعد پولیس نے ہماری درخواست پر ایف آئی آر درج کی اور اب کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں اور کو پولیس گرفتارکرے گی۔ArrestAbdulRehmanSalfiادھر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے گستاخ اہلبیت اذان الٰہی رحمن عرف عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری کے لئے 4جولائی بروز اتوارکو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی اور جنرل سیکریٹری عباس حیدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس احتجاج میں شریک ہو کر نماز مودت ادا کریں ۔

Related Posts