کراچی: ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے دو ڈکیت بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے فالوور نکلے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈاکو نے کیپ ہوئی تھی جس پر قیدی 804 کا ٹائٹل لکھا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال کے سامنے دو ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ لیا۔
ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے ، لوگوں نے ان کی زبردست پٹائی کرنے کے بعد پولیس کو بلایا اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس ٹیم نے ان کے قبضے سے کھلونا بندوق بھی برآمد کر لی جسے وہ ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال کر رہے تھے۔بعد ازاں پولیس ٹیم نے گرفتار ڈاکو کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل بھیجے جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کے لقب کو اہمیت حاصل ہوئی اور انہیں ’قیدی نمبر 804‘ کے نام سے ٹیگ کیا گیا۔
اب عمران خان کے چاہنے والے قیدی لیڈر کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے مختلف چیزوں پر قیدی نمبر 804‘ کا ٹائٹل استعمال کر رہے ہیں جس میں ٹوپی اور پشاوری چپل بھی شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








