کراچی:شہر قائد میں منگل کی صبح سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں شہر قائد میں سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنے کا آغاز ہوگیا ہے اور صبح سویرے گھروں سے اپنے اپنے کاموں کو نکلنے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کا گھر سے باہر ٹھنڈی ہواؤں نے استقبال کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے موسم کچھ سرد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دے دیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔تاہم دن میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا اور صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








