پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے مسلسل دوسری بار کومبو بریکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے امریکی ریاست شامبرگ کے شہر الانوئی میں منعقد ہونے والے کومبو بریکر 2023 کی چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کے نی کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے دوران تقریباً 3 ہزار 500 شرکاء نے مختلف گیمز میں حصہ لیا۔ گرینڈ فائنل میں ارسلان ایش نے شروع میں 4-0 سے کامیابی حاصل کی جبکہ نی نے واپسی کی کوشش کی لیکن پاکستانی کھلاڑی آخری راؤنڈ میں کافی مضبوط ثابت ہوئے۔

اپنی یادگار فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارسلان ایش نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ ایک اور دن، پاکستان کی ایک اور جیت۔ کومبو بریکر کو بیک ٹو بیک جیتنا غیر حقیقی رہا ہے۔ پورا سفر تفریحی اور شدید لمحات سے بھرا ہوا تھا لیکن آخر میں یہ سب حیرت انگیز نکلا۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ ارسلان ایش ٹیکن 7 کے ناقابل شکست کھلاڑی ہیں، انہوں نے تقریباً تمام بڑے ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔

Related Posts