ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار، ٹریننگ کا آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار، ٹریننگ کا آغاز کردیا
ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار، ٹریننگ کا آغاز کردیا

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ڈاکٹر نے کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار دے دیا۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کیمبرج یونیورسٹی اسپورٹس کلب میں ٹریننگ شروع کردی ہے، جبکہ ٹریننگ سے قبل انہوں نے اپنی کہنی کی انجری کا تفصیلی چیک اپ کرایا تھا۔

کیمبرج یونیورسٹی اسپورٹس کلب نے ارشد ندیم کو اعزازی ممبرشپ دے دی، جبکہ ایتھلیٹ ارشد ندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ارشد ندیم فٹ ہونے کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کے حصول کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نےامریکا میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Related Posts