فریال محمود کے ڈانس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

Faryal Mehmood

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل فریال محمود اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے پرجوش ڈانس کے باعث خبروں میں رہتی ہیں جو خوشی اور توانائی سے بھرپور ہوتی ہیں تاہم وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فریال کو چست میں اپنے ڈانس مووز دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماڈل کی پرجوش حرکات سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں اور کمنٹ سیکشن میں طنزیہ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

فریال محمود نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے ڈانس سے محبت کے بارے میں بات کی تھی۔

فریال محمود اکثر اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا: یہی وہ چیز ہے جو میں دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں۔ مجھے ڈانس کرنا پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ ایک اچھے ڈانسر کو پرفارم کرتے دیکھنا بھی لطف اندوز ہوتا ہے۔”

 

Related Posts