ن لیگ نے اقتدار سنبھالتے ہی پاسپورٹ فیس میں ریکارڈ اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ن لیگ کی قیادت میں قائم نئی سرکار  نے آتے ہی پاسپورٹ کی فیس میں 50 فی صد کا ریکارڈ اضافہ کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پاسپورٹ فیس میں پہلی بار یہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ حکومت نے پاسپورٹ فیس میں اس ریکارڈ اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

5 سال کی مدت کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 سال کی مدت کے لیے پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 روپے سے بڑھا کر 6700 روپے کردی گئی ہے جبکہ اس کی ارجنٹ فیس 7500 روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔

72 صفحات کے پاسپورٹ کی 5 سال کے لیے نارمل فیس 8200 اور ارجنٹ فیس 13500 روپے ہوگی۔ 100 صفحات کے 10 سالہ مدت کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 12400 روپے اور ارجنٹ فیس 20 ہزار 2سو روپے ہوگی۔

Related Posts