اومی کرون کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے۔اسد عمر نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا
حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی قسم اومی کرون کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے جس سے وائرس کی نئی لہر کے آغاز کا خدشہ ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ یہ واضح ثبوت سامنے آچکا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے کورونا کی جس نئی لہر کا خدشہ تھا، وہ شروع ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

درجنوں شہری اومی کرون سے متاثر، کراچی میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا

اومی کرون کا خطرہ بڑھ گیا، حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ جینوم سیکوئنسنگ سے واضح ہے کہ اومی کرون کا زیادہ تر پھیلاؤ کراچی میں ہے۔ شہری کورونا کی روک تھام کیلئے ماسک ضرور پہنیں کیونکہ ماسک ہی آپ کی بہترین حفاظت کا ذریعہ ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے درجنوں شہری متاثر ہوئے جس پر ایکشن لیتے ہوئے شہری انتظامیہ نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگادیا۔عوام کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔

گلشن اقبال سب ڈویژن کے علاقے بلاک 7 میں ایک درجن افراد میں رواں ماہ کے آغاز پر اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص کے بعد ڈپٹی کمشنر ایسٹ طحہ سلیم نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

Related Posts