ایشین بریڈ مین کا اعزاز، اسد عمر کا لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو خراجِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشین بریڈ مین کا اعزاز، اسد عمر کا لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو خراجِ تحسین
ایشین بریڈ مین کا اعزاز، اسد عمر کا لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایشین بریڈ مین کہلانے والے سابق لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کو آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سن 1978ء کی سیریز میں ظہیر عباس نے بہترین بھارتی اسپنرز کو تباہ کرکے رکھ دیا جبکہ سن 1976ء میں ظہیر عباس نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 2 ہزار 554 رنز اسکور کیے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 76ء میں  ظہیر عبا س کے 2 ہزار 554 رنز میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ مذکورہ سال کے دوران ان کی ایوریج 75 رہی جبکہ یہ ان کے کیرئیر کی مختصر جھلکیاں کہی جاسکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل، کپتان کو بابر اعظم کی مبارکباد

Related Posts