ملک بھر میں عاشورہ کے جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عرب نیوز

 ملک بھر میں عاشورہ کے جلوس پُرامن طور پر اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ منازل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔

آج ملک بھر میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے علاقوں میں ماتمی جلوس نکالے گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ملک بھر میں جلوسوں کے روٹ پر غیر ضروری آمد و رفت کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا تھا جبکہ موبائل فون سروس اور دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی تھی، اس کے علاوہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں تعزیتی جلسے، جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا گیا، جن میں حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کا ذکر کیا گیا اور شہدائے کربلا کی عظمت کو اجاگر کیا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے خصوصی مجالس اور دینی محافل منعقد کی گئیں، جن میں علمائے کرام امام حسینؓ کے پیغامِ حریت اور ان کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Related Posts