ایشیا کپ، بنگلہ دیش کی افغانستان کو شکست؛ آج گرین ٹیم یو اے ای سے ٹکرائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

Asia Cup trophy likely to be handed over to India in November
ONLINE

ابو ظہبی میں گزشتہ رات کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے ایک دلچسپ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ گروپ بی کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے جہاں سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے پاس 2، 2 پوائنٹس ہیں۔

میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ تنجید حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سیف حسن نے 30 اور توحید نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رحمان اللہ گرباز نے 35، عظمت اللہ نے 30 اور راشد خان نے 20 رنز بنائے مگر ٹیم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مصطفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناصر احمد، تسکین احمد اور رشید نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ایشیا کپ میں آج کا اہم مقابلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسی میدان پر کھیلا جائے گا جو شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

Related Posts