ایشیا کپ: نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ: نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیدیا
ایشیا کپ: نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیدیا

ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کے لئے 231 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت نے پالی کیلے میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔48 اعشاریہ 2 اوور میں نیپال کی ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا ہے۔

شاردل ٹھاکر نے اوپنرشال بھورٹیل کو38 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندرا جڈیجا کا شکار بنے، آصف شیخ 58،گلسان جھا 23، روہت پوڈیل 5 اور کوشل مَلا 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3، محمد سراج نے 2 اور شردُل ٹھاکر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ، بھارت کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts