سیلاب آتا ہے تو ڈالر آتا ہے، ایشیائی بینک کا پاکستان کو سیلاب کی مد میں 30 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

سیلاب آتا ہے تو ڈالر آتا ہے کے مصداق ایشیائی ترقیاتی بینک  (اے ڈی بی) نے پاکستان کے طول و عرض میں آنے والے بدترین سیلاب کے متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔

اے ڈی بی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر نے پاکستان میں فلڈ ریلیف کے لیے 3 ملین ڈالر ایمرجنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کے صدر نے لاہور میں دریائے راوی کا خود دورہ کیا اور اس سے ملحقہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Related Posts