ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 1ارب 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک
(فوٹو: آن لائن)

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کےقرض کی منظوری دے دی،یہ رقم معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے ایک ارب30کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دی، فنڈ ایمرجنسی بجٹ سپورٹ کےکیلئےدیاگیاہے، اسپیشل پالیسی بیسڈ لون آئی ایم ایف کے ملٹی ڈونز پروگرام کاحصہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی جس سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی جن کا مقصد گردشی قرض کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنا، سبسڈی کے ناکافی نظام کو بہتر بنانا اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ دینا ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہایک ارب ڈالر فنانسنگ ضرورت اور سست معیشت کی بحالی کے لیے دیا گیا ہے جب کہ 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے ہوں گے، فراہم کردہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنےمیں بھی مدد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت پہلے سے بہت بہتر، بیرونی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا۔حفیظ شیخ

قرض پر تبصرہ کرتے ہوئے اے ڈی بی وسطی اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل ورنر لیپچ نے موقف اختیار کیا کہ بینک پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ وہ اپنی معیشت کو مستحکم کرسکے،انہوں نے کہا ‘یہ فنڈز اہم منفی معاشرتی اور معاشی اثرات کو روکنے اور متوازن نمو کی واپسی کے لیے حکومت کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھیں گے، پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پاکستان اس وقت غیرملکی بھاری ادائیگییوں، کم زرمبادلہ کے ذخائر اور غیر متوازن ترقی جیسے مسائل سے دوچار ہے، عالمی معاشی ماحول اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے 2018 میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔

Related Posts