آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں، جھکنے کیلئے تیار نہیں، بلاول بھٹو زر داری

تازہ ترین

تازہ ترین

Bilawal Bhutto expressed concern over the loss of lives in the blast
bilawal bhutto zardari

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں، جھکنے کیلئے تیار نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ملاقات کی جو تین گھنٹے جاری رہی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں ،آصف زرداری جھکنے کے لئے تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اب فیصلہ کرے کی گی کہ سندھ کے کیسز پنڈی میں چلائے جائیں یا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ اس بار انصاف ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ کو پورا پاکستان دیکھ رہا ہے ،عمران نیازی کی حکومت بھگوڑے اور غدار کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے جو بات کی تھی امید ہے ایک آمر کے خلاف فیصلہ آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کل آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی جس میں تفصیل سے بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا کی اے پی سی، مریم اور اسفند یار کا انکار، بلاول بھٹو شرکت کریں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانافضل الرحمن نے مارچ میں انتخابات کے حوالے سے ہم سے بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاست کو بچانے کے لئے میاں نواز شریف کو باہر بھیجا،عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر 22 اکتوبر کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ اب تک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Related Posts