معروف گلوکارعاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے مابین سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی، عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ میمز کے ذریعے پوری دنیا نے تنقید کانشانہ بنایا اور اس دوران کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ کی متنازعہ ویڈیو کے بعد بال بال بچے کے الفاظ کے ساتھ ایک میم شیئر کیا تھا جس کے بعد ہانیہ عامر نے نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید کی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے عاصم اظہر نے ہانیہ کے ان الفاظ کا جواب دیا جن میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ آپ یا تو کوئی مشہور شخصیت یا کسی عزت و وقار کے بغیر ناقابلِ برداشت سابق دوست بن سکتے ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی سخت گفتگو کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ حالات نے ایسا پلٹا کھا ہی لیا ہے تو مجھے پوچھنا ہوگا کہ وہ تمام لوگ اور ان کے حمایتی گزشتہ ڈیڑھ سال سے کہاں تھے جب ہر بات کی سمت میری طرف ہوا کرتی تھی۔
ہانیہ کو جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ مجھے غصہ اس بات پر ہے کہ لوگوں نے ہر اس جگہ گفتگو کے ذریعے مستقل تنقید کا نشانہ بنایا، جہاں جہاں ممکن ہوسکا اور میں ڈیڑھ سال خاموش رہا۔ اب ایک پوسٹ کیا کی کہ لوگوں کے جذبات مجروح ہونے لگے۔
اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے وضاحت کی کہ ان کی پوسٹ کا موجودہ صورتحالی یعنی ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ معروف گلوکار نے کہا کہ گزشتہ 1 سال سے میں اپنے کام سے کام رکھ کر بے حد خوش تھا۔

عاصم اظہر نے کہا کہ جب کٹ گیا کٹ گیا کی میمز کے ذریعے پوری دنیا نے میرا مذاق اڑایا تو میرا دفاع کرنے کیلئے کوئی آگے نہیں آیا۔ لوگ میری ہر پوسٹ پر سخت تبصرے کرتے نظر آئے۔ کچھ لوگوں نے بالواسطہ طور پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بالواسطہ طور پر ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ اب سب کچھ کرکے کچھ لوگ مظلوم بن رہے ہیں، منافقت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔میں بھی ایک انسان ہوں اور صرف سنے اور نظر انداز کرنے کی پالیسی پر زیادہ عمل نہیں کرسکتا۔جو ہو رہا ہے، وہ افسوسناک ہے۔ امید ہے ہر شخص اس سے کچھ سیکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ہراسگی کے خلاف سراپا احتجاج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








