پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہار نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا کنسرٹ معطل کردیا۔
عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں حیدرآباد اور جامشورو میں کنسرٹ کرنا تھا تاہم ان کی ٹیم اور کنسرٹ آرگنائزر کو سیکیورٹی خطرات کا علم ہوا جس پر انہیں مجبوراً کنسرٹ معطل کرنا پڑا۔
گلوکارنے لکھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود کنسرٹ کرنا ٹھیک نہیں تھا کیونکہ وہاں مداحوں کا ہجوم موجود ہوگا اس لئے رِسک نہیں لیا جاسکتا۔
عاصم اظہر نے کہاکہ ان کیلئے ان کے مداحوں کی حفاظت سب سے اہم ہے تاہم وہ جلد کنسرٹ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








