عاصم اظہر اور میرب علی کا علیحدگی کا اعلان، تین سال بعد منگنی کیوں توڑ دی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Asim Azhar, Merub Ali part ways after three years of engagement
Pakmanzil.com

معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے تین سالہ منگنی کے بعد علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

دونوں فنکاروں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس نجی اور باہمی فیصلے کو سمجھتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

عاصم اظہر نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “میرب اور میں نے سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد باہمی رضامندی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورت لمحات گزارے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی لیکن بعض اوقات زندگی اپنے فیصلے خود کر لیتی ہے۔

Asim Azhar, Merub Ali part ways after three years of engagement

عاصم اظہر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کے لیے دل سے عزت رکھتے ہیں اور ہمیشہ رکھتے رہیں گے۔ ہم گزارش کرتے ہیں کہ آپ سب اس وقت ہماری نجی زندگی کا خیال رکھیں، جیسا کہ ہم یہ خبر شائستگی سے شیئر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی، جسے قریبی خاندان کی موجودگی میں سادہ مگر خوبصورت تقریب کے ذریعے منایا گیا تھا۔

اگرچہ دونوں نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھا تاہم مختلف تقاریب میں وہ اکثر ایک ساتھ دکھائی دیے اور ایک دوسرے کے فنی منصوبوں کی کھل کر حمایت کی۔

ان کی اچانک علیحدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کئی افراد نے افسوس کا اظہار کیا تو کچھ نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

Related Posts