منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم اسسٹنٹ کمشنر معطل، نوکری سے برخاستگی کی دھمکیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم اسسٹنٹ کمشنر معطل، نوکری سے برخاستگی کی دھمکیاں
منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم اسسٹنٹ کمشنر معطل، نوکری سے برخاستگی کی دھمکیاں

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف کاروائی کرنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو معطل اور شو کاز نوٹس جاری کرنے سے منشیات کے فروغ میں ملوث افسران بے نقاب ہو گئے۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے شوکاز کر کے نوکری سے برخاستگی کی دھمکی بھی دی۔

سابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری کو چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر نے مز حکہ خیز الزامات پر مبنی شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے پاک افغان سرحدی علاقے سے منشیات برآمدگی کے بعد مبینہ طور پر تحویل میں نہ لیے جانے کے متعلق عائشہ زہری کی پریس کانفرنس کو حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دے دیا۔

انہوں نے شوکاز نوٹس میں لکھا کہ آپ (عائشہ زہری) کے خلاف انکوائری کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے اور ممکن ہے یہ کارروائی آپ کی ملازمت سے برخاستگی پر منتج ہو لہٰذا منشیات فروشوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر چاغی کی اجازت کے بغیر اور قوائد و ضوابط کے برخلاف کارروائی کی وجوہات بیان کریں اور یہ بھی بتائیں کہ سارا معاملہ میڈیا کے سامنے کیوں رکھا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کو کارروائی کی پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔محض 3 لیویز اہلکاروں کے ساتھ کیوں چھاپہ مارااپنے 15 سالہ بھائی کو چھاپہ کے دوران کیوں ساتھ لے گئیں۔چیف سیکریٹری سطح پر ایسے مضحکہ خیز شو کاز سے منشیات فروشوں کی حوصلہ افزائی کون کر رہا ہے، اس کا واضح اشارہ مل رہا ہے۔

Related Posts