اسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 20کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 20کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی
اسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 20کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی

اسلام آباد: اسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے کی 20 کنال اراضی واگزار کرالی ہے۔

اسٹنٹ کمشنر اور تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے گولڑہ روڈ پر کی جہاں قبضہ مافیا نے سی ڈی اے کی اراضی پر ایک مکان، باڑہ اور سات دکانیں تعمیر کررکھی تھیں۔ باڑے میں مویشی باندھ رکھے تھے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر انیل سعید کا کہنا تھا ہم نے ان لوگوں کو متعدد مرتبہ جگہ خالی کرنے کے نوٹسز دیے تھے لیکن ان لوگوں نے سی ڈی اے کی جگہ پر ناجائز طور پر تعمیرات کر رکھی تھی جبکہ مزید تعمیرات جاری تھیں۔

انیل سعید کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم نے کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گاؤں رہاڑہ میں آپریشن کیا ہے اور تمام ناجائز تعمیرات گرا کر گورنمنٹ کی زمین واگزار کرالی ہے۔

اسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آپریشن میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کی ان کے خلاف قانون کے مطابق کی۔ اب کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts