الحمرا میں زندہ دلان لاہور کیلئے صوفیانہ موسیقی، رقص اور ثقافت کا بے مثال میلہ، جانئے کب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر، صوفی گائیکی

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد محبوب عالم چوہدری اپنے تجربات سے اپنی ٹیم کو آگاہ کر ر ہے ہیں جن کی روشنی میں الحمرا صوفی فیسٹیول کے ہر گوشے کو احسن اندازمیں پرویا جا رہا ہے۔

الحمرا عوام کیلئے ایک عظیم الشان صوفی فیسٹیول لے کر آ رہا ہے، جو تمام صوفیا کرام مندرجات سے لبریزہوگا۔ فیسٹیول میں قوالی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس میں نامور قوال شیرمیاندار، تحسین سکینہ و دیگر آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔

رقص درویش میں ورسٹائل گروپ دیکھنے والوں کو صوفی اسراز و رموز سے روشناس کروائے گا۔ صوفی میوزک میں ریاض علی قادری، غلام علی قادری صوفیانہ پاکیزگی کے رنگوں کے پرت کھولیں گے۔

اجتنا تھیٹر کھیل ’’مقصودِ کل میں ہوں‘‘میں اپنے آرٹسٹوں کی خاص پرفارمنس لے کر آ رہے ہیں۔ دھمال، کتب میلہ، فوڈ اسٹالز بھی الحمرا صوفی فیسٹیول کا خوبصورت حصہ ہوں گے۔

الحمرا صوفی فیسٹیول 28 نومبر کو شروع ہوگا جو30 نومبر تک جاری رہے گا۔الحمرا سوشل میڈیا و روایتی میڈیا پر فیسٹیول کی منظم و مربوط کوریج کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

Related Posts