صرف 7سال کی عمر میں 80کلو وزن اُٹھا کر بچی نے سب کو حیران کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

صرف 7سال کی عمر میں 80کلو وزن اُٹھا کر بچی نے سب کو حیران کردیا
صرف 7سال کی عمر میں 80کلو وزن اُٹھا کر بچی نے سب کو حیران کردیا

لندن:صرف 7سال کی عمر میں 80کلو وزن اُٹھا کر بچی نے سب کو حیران کردیا، 80 کلوگرام وزن اٹھانے والی 7 سالہ مضبوط روری وین اب تک متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

ویٹ لفٹنگ کے جنون میں مبتلا 7سالہ ”روری وین“نے اپنی پانچویں سالگرہ سے ہی ویٹ لفٹنگ کا آغاز کردیا تھا، جس کے بعد اس کے والد نے بچی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اس کو باقاعدہ ٹریننگ کروائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rory van Ulft (@roryvanulft)

معصوم بچی روری کم عمری میں اتنا وزن اٹھانے کے قابل ہوگئی ہے جو عام طور پر ایک نوجوان جم میں بمشکل ہی اٹھاپاتا ہے۔صرف 4 فٹ لمبی روری وین 7 سال کی عمر میں 80 کلوگرام ڈیڈ لفٹنگ کرسکتی ہے۔

معصوم 7 سالہ بچی 61 کلو گرام کے ساتھ اسکواٹ، 42 کلوگرام کیساتھ جرک اور 32کلوگرام کے ساتھ سنیچ پوزیشن کی ایکسرزائز بھی با آسانی کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی 11 اور 13 سال سے کم عمر امریکی ویٹ لفٹر کی 30 کلو گرام کی کیٹیگری میں روری وین کو چیمپئن نامزد کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rory van Ulft (@roryvanulft)

روری وین کو امریکا کی تاریخ میں کم عمر ترین ’یوتھ نیشنل چیمپئن‘ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ 11 سال سے کم عمر کی کیٹیگری میں وہ بہترین ’پونڈ فار پونڈ‘ لفٹر ہیں۔

روری وین نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں خود کو مزید مضبوط کروں،تاکہ جو کچھ بھی کررہی ہوں اس میں خود کو اور بھی بہتر کرسکوں جب کہ میں اس چیز کی پروا نہیں کرتی کہ آگے کیا ہونے والا ہے یا میرے کسی بھی عمل سے آگے کیا ہوگا، میں صرف اپنا شوق پورا کرتی ہوں۔

روری وین کے والد نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روری صرف دنیا کی مضبوط ترین لڑکی نہیں بلکہ اس عمر میں اتنا مضبوط لڑکا یا لڑکی آّج تک پیدا ہی نہیں ہوا۔روری وین کے والد اپنی بیٹی کے اس کمال پر کافی خوش ہیں۔

Related Posts