لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ، 38افراد لقمہ اجل

تازہ ترین

تازہ ترین

At least 10 killed, several injured in attack on passenger vehicles in Lower Kurram

لوئر کرم: جمعرات کو مسلح افراد نے لوئر کرم کے علاقے اُچھیت میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، 38افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کرم کے ڈی پی او کے مطابق پشاور سے پارہ چنار جانے والے ایک قافلے کو اُچھیت علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں 38 افراد، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

گرفتاریوں کا سلسلہ: عمران خان ایک بار پھر مشکلات میں کیوں؟

پولیس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی، علاقے کو سیل کر دیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان میں دہشت گرد وں کی طرف سے مسافر گاڑیوں پر حملوں کے واقعات منظر عام پر آتے رہے ہیں۔ کرم میں آج ہونیوالے واقعہ کے بعد فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts