وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع
وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ، خصوصی کیٹگری کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی۔

قبضہ مافیا سے متعلق خصوصی کیٹگری کا اعلان وزیراعظم عمران نے 4 اپریل کو عوامی رابطے کے پروگرام میں کیا تھا،وزیر اعظم نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے جارہے ہیں۔

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے مراسلے کے مطابق تمام چیف سیکرٹریز متعلقہ محکموں کے افسران، کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو معاملے کی سنگینی پر خصوصی ہدایات دینگے۔

قبضہ مافیا سے متعلق وہ شکایات جو کسی بھی عدالت میں زیر سماعت ہوں ان پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ خط کا متن پرائیویٹ معاملات میں دونوں اطراف کی شنوائی ضروری ہوگی۔

قبضہ مافیا سے متعلق کی گئی شکایات پر کارروائی کی مد میں تمام چیف سیکرٹریز کی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے پر افسران کا احتساب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: این سی او سی اجلاس پر شفقت محمود کی بریفنگ،مڈل کلاسز تک اسکول بندرکھنے کا فیصلہ

Related Posts