عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے موسیقی پروگرام “بارڈرلیس ورلڈ” کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر موسیقی کو فروغ دینا ہے۔
لانچ ایونٹ لاہور کے ایک سینما میں منعقد ہوا، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار ساحر علی بگا، بلال سعید، اداکار حمزہ علی عباسی، صبا قمراور میزبان انوشے اشرف شامل تھے۔
تقریب کے دوران عاطف اسلم نے کہا: “یہ ایک ایسا میدان ہوگا جہاں تخلیقی حدود نہیں ہوں گی اور خواب سرحدوں سے آگے بڑھیں گے۔”
معروف فلم ساز بلال لاشاری اور گلوکارہ شائے گل نے بھی اس اقدام کی حمایت کا اظہار کیا۔ “بارڈرلیس ورلڈ” تخلیقی منظر نامے کو نئے سرے سے تشکیل دینے کا وعدہ کرتا ہے، جو فنکارانہ تعاون کو فروغ دے گا اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حمایت کرے گا۔
میگھن مارکل نے نیٹ فلکس شو کے پریمئرسے پہلے ٹائٹل متعارف کروا دیا
عاطف اسلم نے مزید کہا، “نئے موسیقی اور شاندار موسیقی ویڈیوز کے لیے تیار ہو جائیں، جو موسیقی کے منظر نامے میں ایک نئی لہرجائیں گی۔ میں آپ سب کو یہ تجربہ کرنے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








