عاطف اسلم کی بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پردعاؤں کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Atif Aslam prays for India as it battles worst COVID-19 surge

گلوکار عاطف اسلم نے بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی عوام کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

گلوکارنے بھارت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے دعائیں کی جائیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا ء بے قابو ہوچکی ہے، دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش نے ہندوستان سے اپنی سرحد آج سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سلمان خان کی فاؤنڈیشن نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کر دیا

یاد رہے کہ بھارت میں ہر چار منٹ میں وباء سے متاثرہ ایک شخص ہلاک ہورہا ہے اور ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے کیسز کا عالمی ریکارڈ دیکھنے میں آرہا ہے، اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا سامنا ہے اور یہاں تک کہ شمشان گھاٹ اورقبرستان بھی بھرچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا کی صورتحال یہ ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کی آخری رسومات کیلئے کہیں شمشان گھاٹ میں جگہ ڈھونڈھ رہے ہیں تو کئی مریضوں کے اہل خانہ اسپتالوں کے باہر بیڈ کے لیے کھڑے ہیں، ہزاروں لوگ آکسیجن اور وینٹیلیٹرز کا انتظار کر رہے ہیں اور ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں۔

Related Posts