امریکی ریاست جارجیا میں فورٹ اسٹیورٹ فوجی بیس میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا کے فوجی بیس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاع ہے اور فائرنگ واقعے کےبعد فورٹ اسٹیورٹ بیس کو بند کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ہیں اور اس واقعے میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فائرنگ واقعہ سامنے آنے کے بعد فورٹ اسٹیورٹ بیس کو امریکی فوج نے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیکنڈ آرمڈ بریگیڈ کامبٹ ٹیم ایریا میں پیش آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








