ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہید چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنادیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پشاور میں فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

اس سے قبل بھی کالی وانڈہ کی چونڈہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا، ہائی الرٹ ہونے کے باعث پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی تھی اور دہشت گردوں کو پسپا کرکے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

Related Posts