امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے ایران کی تین کلیدی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے اور یہ کارروائی کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فضائیہ نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع نیوکلیئر پلانٹس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں جدید “بی ٹو” بمبار طیاروں نے اہم کردار ادا کیا اور حملے کے فوراً بعد امریکی طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر نکل گئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف فوجی لحاظ سے مثالی تھی بلکہ اس نے دنیا کو ایک واضح پیغام بھی دیا کہ امریکہ اپنے مفادات اور سلامتی کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں حملہ آور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “اب امن کا وقت ہے”۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے، اور اس اقدام سے ایران اور امریکہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد عالمی برادری کی نظریں اس علاقے پر مرکوز ہیں کہ اب آگے کیا ہوگا اور اس کا خطے کے استحکام پر کیا اثر پڑے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








