مولانا فضل الرحمن قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ہوا ہے۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے۔ بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔

انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملا کوئی قدم نہیں اٹھاتی۔ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں ، ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

Related Posts