پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاخدشہ،مہنگائی کاطوفان آنےکاامکان

تازہ ترین

تازہ ترین

Government decides to reduce prices of petroleum products by Rs 10 per liter

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرحملےکےبعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنےسےدنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکااثرپاکستان پربھی پڑےگا،یکم اکتوبرسےملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  5سے8روپےجبکہ یکم اکتوبر

سے10سے12روپےفی لیٹرتک بڑھنےکاامکان ہے۔

 پاکستان تیل کی قیمتوں کے فارمولے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثرعوام پر نومبر میں پڑے گا، حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر ڈالے گی۔

یاد رہے سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں، سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن اس حملے کے بعد سے اس کی تیل کی پیداوار میں 57 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی واقع ہوگئی ہےجس کے نتیجے میں تیل کی عالمی رسد میں 5 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

Related Posts