لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، شدید فائرنگ اور دھماکے

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، شدید فائرنگ اور دھماکے
ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، شدید فائرنگ اور دھماکے

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے، سیکورٹی اہلکاروں نے عمارت میں اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ واقع کے پیش نظر ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ایکسپریس کی بوگی میں عملے کی غفلت کی وجہ سے آگ لگی ، ذرائع

واضح رہے کہ چند روز قبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

Related Posts