کابل میں پاکستان نواز جہادی کمانڈر حکمت یار کی مسجد پر حملہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نمازِ جمعہ کے بعد پاکستان نواز جہادی کمانڈر اور حزب اسلامی  افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے دفتر کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

حزب اسلامی کے ذرائع کے مطابق حملے کے وقت گلبدین حکمت یار مسجد میں موجود تھے، مسلح افراد کے حملے میں وہ محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرحہ، وہ فلم جس نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں

حملے میں گلبدین حکمت یار کا محافظ جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، فائرنگ کے دوران مسجد کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکا بھی ہوا۔

اس واقعے سے کچھ دیر قبل دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے، زخمی سکیورٹی گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں، پاکستانی ناظم الامور و دیگر حکام کو وقتی طور پر واپس بلا لیا گیا۔

Related Posts