7سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

7سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
7سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

لاہور:ملک میں جنسی درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات تھم نہ سکے، لاہور میں ایک معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش، بروقت کارروائی کے باعث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈولفن فورس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے اقبال ٹاؤن میں 7سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم بچی کو ورغلا کر کوارٹر میں لے گیا۔ ڈولفن نے ملزم دلاور کو تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کردیا۔ بچی نور فاطمہ کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:تھرپارکر میں 16سالہ لڑکی جنسی زیادتی کا شکار

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts