عون چوہدری نے تحریکِ انصاف پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سپریم کورٹ میں عون چوہدری کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں خلاف قانون ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پرحملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 عمران خان کے خلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

دائر کردہ درخواست میں ریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ عون چوہدری الیکشن کمیشن میں بھی پیٹیشن دائر کریں گے۔

دوسری جانب سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین سے متعلق کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔

Related Posts