پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم 487رنز پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پرتھ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلین ٹیم 487رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ پہلی اننگز کیلئے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم نے گزشتہ روز بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 126رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ عثمان خواجہ 41رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سب سے زیادہ رنز ڈیوڈ وارنر نے بنائے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMzOTEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzM5MSAtINm+24wg2KfbjNizINin24zZhCA5INmF24zauiDYp9mG2Yjaqdq+24wg2KrYp9ix24zYriDYsdmC2YXYjCAzINio2r7Yp9im24wg2KfbjNqpINuB24wg2bnbjNmFINmF24zauiDYtNin2YXZhNiMINiq24zZhtmI2rog2YHYp9iz2bkg2KjYp9mE2LEiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzMzkyLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL3RocmVlLWJyb3RoZXJzLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZvtuMINin24zYsyDYp9uM2YQgOSDZhduM2rog2KfZhtmI2qnavtuMINiq2KfYsduM2K4g2LHZgtmF2IwgMyDYqNq+2KfYptuMINin24zaqSDbgduMINm524zZhSDZhduM2rog2LTYp9mF2YTYjCDYqtuM2YbZiNq6INmB2KfYs9m5INio2KfZhNixIiwic3VtbWFyeSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINiz2b7YsSDZhNuM2q8gOSDaqduSINiz2YTYs9mE25Ig2YXbjNq6INis24HYp9q6INqI2LHYp9mB2bnZhtqvINqp25Ig2K/ZiNix2KfZhiDZgdix2Ybahtin2KbYstiyINmG25Ig2KjakduSINmG2KfZhdmI2rog2qnZiCDZhdmG2KrYrtioINqp24zYpyDZiNuB24zauiDYp9izINio2KfYsSDYp9uM2qkg2YbYptuMINiq2KfYsduM2K4g2KjavtuMINix2YLZhSDbgdmI2q/YptuM25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

کینگروز کی دوسری وکٹ 159، تیسری 238 جبکہ چوتھی 304 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے جو 321 کے مجموعی اسکور پر 164رنز کی شاندار اننگز کھیل کر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مارنس نے 16 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 31رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 40 جبکہ مچل مارش نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 90رنز کا اضافہ کیا۔ وکٹ کیپر ایلیکس نے 34 جبکہ مچل اسٹارک نے 12رنز بنائے۔ کپتان پیٹ کمنز نے 9، نیتھن لیون نے 5 جبکہ ہیزل ووڈ نے 4رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے عامر جمال نے سب سے زیادہ 6 آسٹریلین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے 1 جبکہ خرم شہزاد نے 2 وکٹس لیں۔ فہیم اشرف نے بھی 1 آسٹریلین کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلی اننگز کیلئے آسٹریلیا نے پاکستان کو 488رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے آج آسٹریلین ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق نے 71گیندوں پر 25 جبکہ امام الحق نے 56گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ 22ویں اوور کا کھیل جاری ہے۔ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 45رنز بنا لیے۔ 

 

Related Posts