دوسرا ٹی 20 میچ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 29 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

australia women vs new zealand women
(فوٹو: ای ایس پی این)

کوینز لینڈ کے ہارپ پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلین ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 29 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میزبان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ساؤدرن اسٹارز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز مکمل نہ کھیل سکی اور 19اعشاریہ 3اوورز میں 142رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی نے 25گیندوں پر سب سے زیادہ 38رنز بنائے، ایلیسی پیری نے 33گیندوں پر 34 رنز جبکہ ایشلی گارڈنر نے 19 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بیٹرز میں اپنا نام درج کروالیا۔

مہمان ٹیم کی امیلیا کیر نے 20 رنز دے کر 4 آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بروک ہالیڈے 11رنز دے کر 2 جبکہ ایڈن کارسن 26 رنز دے کر 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔

میزبان ٹیم کے 143رنز کے ہدف کے تعاقب میں وائٹ فرنز کہلانے والی نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر صرف 113رنز بنا سکی اور یوں یہ میچ آسٹریلیا کے نام رہا۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس نے 34گیندوں پر سب سے زیادہ 34 رنز بنائے، میڈی گرین 18 گیندوں پر 21 جبکہ ازی گیز 17 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر بھی نیوزی لینڈ کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔ آسٹریلیا نے یہ میچ 29رنز سے جیت لیا۔

Related Posts