پہلا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹس سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

شکست دیدی
(فوٹو: فیس بک @پیٹ کمنز)

میلبرن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔ قومی ٹیم نے 204 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ومی کرکٹ ٹیم آسٹریلا کے خلاف ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی جب صائم ایوب 1 اور عبداللہ شفیق 12رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 5گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دوسری وکٹ 24 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 26 گیندوں پر 12 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر جوش انگلس کو کیچ تھما بیٹھے۔

سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم یہ کوشش زیادہ دیر تک بار آور نہ ہوسکی اور 63 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کو آسٹریلین اسپنر ایڈم زیمپا نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے 44 گیندوں پر 37 اسکور بنائے۔

جب کامران غلام 70 کے مجموعی اسکور پر 6گیندوں پر 5رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو قومی ٹیم کی 4 وکٹس گر چکی تھیں۔ 101 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب سلمان آغا 29گیندوں پر 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 117 کے مجموعی اسکور پر گری جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان 71گیندوں پر 44رنز بنانے کے بعد جوش انگلس کو کیچ تھما بیٹھے، جس کے بعد بیٹنگ کریز پاکستانی بولرز شاہین آفریدی اور عرفان خان نے سنبھال لی۔

شاہین آفریدی 19گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ عرفان خان نے بھی 35گیندوں پر 22 رن بنائے اور 175کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ حارث رؤف کوئی رن بنائے بغیر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

نسیم شاہ نے قومی ٹیم کے اسکور کو 200 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور 39گیندوں پر 4چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 40رن کی اننگ کھیلی۔ 203 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلین ٹیم نے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ 19، دوسری 28 جبکہ تیسری 113 کے مجموعی اسکور پر گری جب میٹ شورٹ 1، جیک فریزر 16 جبکہ اسٹیو اسمتھ 44رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد شاہین، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے جوش انگلس نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ اور پیٹ کمنز 44 اور 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ قومی ٹیم کے حارث رؤوف نے 67رنز دے کر 3، شاہین آفریدی نے 43رنز دے کر 2 جبکہ نسیم شاہ نے 39رنز کے عوض 1 آسٹریلین کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

Related Posts