ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے بھارت کو 85رنز سے ہراکرٹائٹل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Australia defeat India to win women's T20 World Cup

میلبرن :آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت کو 85 رنز سے شکست دیکرویمنزٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے چار وکٹ پر 184 رنز بنائے، یہ خواتین کے ٹی 20 کے فائنل میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے،ایلیسہ ہیلی نے تیز فائر 75 اور بیت موی نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا چھٹی بار لگاتار فائنل میں آیا ، اس کے برعکس ہندوستان جو اپنا پہلا فیصلہ کن کھیل رہا تھاتاہم انڈیاکی ٹیم فائنل میں 185زنر کے تعاقب میں صرف 99 رنز بناسکی ۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انڈیا نے آسٹریلین ٹیم کو 17 رنز سے ہرا دیا تھا لیکن اتوار کو آسٹریلین ٹیم نے بھارت کو مکمل طور پر آئوٹ کلاس کردیا۔

Related Posts