انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرادیا۔
ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 251 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز ہیری بروک نے 9 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ زیک کراؤلی 44، بین ڈکٹ 23، جو روٹ 21 اور کپتان بین اسٹوکس نے 13 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:
شندور کا پولو میلہ دفاعی چیمپئن چترال نے پھر لوٹ لیا، گلگت کو شکست
آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تاہم انگلینڈ کے مارک ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 19 جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








