فیس بک کی جانب سے معروف آسٹریلوی شیف کا پیج بلاک کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیس بک کی جانب سے معروف آسٹریلوی شیف کا پیج بلاک کردیا
فیس بک کی جانب سے معروف آسٹریلوی شیف کا پیج بلاک کردیا

نیویارک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے معروف آسٹریلوی شیف پیٹ ایونز کا فیس بک پیج بلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیٹ ایونز کا پیج عالمی وبا کووڈ 19 کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر بند کیا گیا ہے۔

معروف شیف کے فیس بک پیج پر 10 لاکھ فالوورز تھے۔فیس بک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے لہٰذا اس بارے میں کسی کو بھی کرونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیس بک کا موقف ہے کہ اس طرح کے مواد کے خلاف ہماری پالیسی واضح ہے اور ہم نے شیف پیٹ ایونز کے صفحے کو مسلسل خلاف ورزیوں کی بنیاد پر ہٹا دیا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے اپنی پالیسیوں کو بہت سخت کردیا گیا ہے،جبکہ کسی بھی قسم کی غلط معلومات، جنسی بے راہ روی پھیلانے والے پیجز کے خلاف فوری کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: روس نے ٹک ٹاک طرز کی اپنی ایپ بنانے کا اعلان کردیا

Related Posts