ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے
ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے

آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اوپنر ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی، واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی نے آئی سی سی فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست کے اگلے دن ہی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا ہے۔ سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا زلمی سے سفر کا اختتام

نائب کپتان کی حیثیت سے آر گیکوار فرائض نبھائیں گے، ان کے علاوہ ایشان کشن، جیسوال، ٹی ورما، آر سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

Related Posts