سڈنی: آسٹریلین ویمن ٹیم کی اسٹار آل راؤنڈر ایلیسی پیری انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئیں، کپتان میگ لیننگ نے تصدیق کردی۔
آل راؤنڈر ایلیسی پیری رواں سال آسٹریلیا میں ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئیں تھیں اور فٹ ہوکر ایک بڑے بریک کے بعد دوبارہ میدان میں آئی تھیں۔
ایلیسی پیری نیوزی لینڈ کے خلاف دوبارہ کھیل شروع کرنے کیلئے پر امید تھیں لیکن ٹریننگ کے دوران چوٹ میں دوبارہ تکلیف شروع ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئی۔
آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ ایلیسی پیری ہفتے کے روز سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے تین ون ڈے میچوں سے بھی محروم ہوجائیں گی لیکن امید ہے کہ وہ اکتوبر کے آخر میں شروع ہونے والی ڈومیسٹک ویمن بگ بیش لیگ سے قبل فٹ ہوجائیں گی۔