اے وی ایل سی کی کارروائی، پانچ کاریں برآمد، دو ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اے وی ایل سی کی کارروائی، پانچ کاریں بر آمد، دو ملزمان گرفتار
اے وی ایل سی کی کارروائی، پانچ کاریں بر آمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی:اے وی ایل سی کی کارروائی، پانچ کاریں بر آمد، دو ملزمان گرفتار،ایک ملزم تھانہ سا ئٹ بی میں گرفتار ہوا جسکو بعد اندراج مقدمہ بغرض تفتیش اے وی ایل سی کے حوالے کیا گیا۔

ملزم کی حوالگی کے بعد اے وی ایل سائٹ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ پانچ کا ریں برآمدکر کے ایک ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایل وی ایل سی ذرائع کے مطابق ملزم رضوان ولد بشیر نشہ کا عادی جرائم پیشہ ہے اور اے وی ایل سی میں پہلے بھی پانچ مر تبہ گرفتار ہوکر جیل جا چکاہے، ملزم سیف الرحمان کباڑی ہے اور چوری شدہ مال کو فروخت کر تا ہے۔

ملزمان گاڑیوں سے سامان نکال کر مختلف جگہوں پر لا وارث چھو ڑ دیتے ہیں۔ ملزم کی گا ڑی چو ری کر کے لے جا تے ہوئی سی سی ٹی وی فو ٹیج مو جو د ہے۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

گرفتار ملزمان رضوان ولد بشیر اور سیف الرحمان ولد محمد رحمان کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد جرائم کے مقدمات درج کئے جاچکے ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور مزید برآمدگی کے لئے کوششیں جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بیوہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا، پولیس کا ملزم سے مک مکا

Related Posts